لا ہو ر ( کر ائم ر پو ر ٹر ) پنجاب پولیس کا ترجمان مقررہونے والے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب انعام غنی محکمہ کے تمام میڈیا معاملات کی نگرانی کریں گے ۔17ویں کامن سے تعلق رکھنے والے انعام غنی ہر فورم پر پنجاب پولیس کی ترجمانی ،میڈیا سیل ومعاملات کی نگرانی کرینگے اور میڈیا بریفنگز دینگے ۔ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کے پی کے اوراسلام آباد پولیس کے علاوہ ایف آئی اے میں بھی خدمات سر انجا م دہ چکے ہیں۔