پشاور (92نیوز ) عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی کے روڈ میپ کے حصول کے لئے پارلیمانی جرگہ تشکیل دینے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ، پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ صوبے کے آئینی حقوق کے حصول کیلئے تمام جماعتوں پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا جائے گاجس میں صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر موجود تمام جماعتوں کے نمائندے شامل ہونگے ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جرگہ صوبے کے آئینی حقوق کے حصول ، مسائل کے حل کیلئے آئینی اور جمہوری جدوجہد کرے گا،انہوں نے کہا کہ بجلی کا اختیار صوبوں کے پاس ہونا،واپڈا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کرنا ، بجلی کی خالص آمدن کی پوری رقم بروقت ملنا ، بند کارخانوں کو چالو کرنا ،سی پیک میں صوبے کا حصہ یقینی بناناو دیگر آئینی حقوق اور بنیادی مسائل کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا اس قومی و پارلیمانی جرگہ کا ہدف اور مقصد ہو گا۔