پشاور(نامہ نگار ) اے این پی نے سینیٹر ستارہ ایاز کی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے ۔سینیٹر ستارہ ایاز پر پارٹی میں گروپ بندی اور تنظیموں سے بغاوت کا الزام تھا۔شوکاز نوٹس جاری کرکے ستارہ کو صفائی پیش کرنیکا موقع فراہم کیا گیا تاہم پرسنل ہیرنگ میں ستارہ ایازصوبائی صدر اور کابینہ ارکان کو تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔ جس پرصوبائی صدر نے پارٹی آئین،نظم وضبط اور پارٹی کے مفاد میں سینیٹر ستارہ ایاز کی پارٹی رکنیت ختم کردی جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔