مکرمی! آج امت محمدی انتہائی کربناک حالات و واقعات سے دوچار ہے۔ مسلمان حکمران آپس میں برسرپیکار ہیں۔ پاکستان کے اندر مہنگائی کساد بازاری‘ لاقانونیت‘ ڈاکے‘ قتل و غارت گری نے 22 کروڑ عوام کا ذہنی سکون برباد کر رکھا ہے۔ شہروں کے اندر شاہراہوں پر ڈاکے پڑ رہے ہیں‘ کوئی روکنے والا نہیں۔ ننھے منھے بچوں پر جنسی تشدد کیا جاتا ہے اور پھر انہیں قتل کر دیا جاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ موجودہ حکومت کی کمزوری ہے لیکن خود اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ جب کسی قوم کو اسکی بداعمالیوں کی سزا دینا مقصود ہوتا ہے تو اس پر جابر اور نااہل حکمران مسلط کردیئے جاتے ہیں۔ جب ان کو اللہ نے مسلط کیا ہے تو اللہ سے ہی ان سے نجات کی دعائیں کی جائیں‘ ہر مسجد کے خطیب صاحبان اپنے علاقے میں اجتماعی نماز استغفار کا اہتمام کریں‘ لوگوں میں شعور پیدا کریں کہ یہ سب کچھ آپکی بداعمالیوں کا نتیجہ ہے۔ جب علماء کرام ایسی تحریکیں چلائیں گے تو اللہ تعالیٰ خود حکمرانوں کے دلوں میں خوف اور اصلاح کے جذبات پیدا کردینگے اور حالات خود ٹھیک ہو جائینگے اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہی دعا کرسکتے ہیں۔ اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے امت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے (عبدالوحید خان گوجرانوالہ)