لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈی سی کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے گورنمنٹ انگلش میڈیم پرائمری سکول جناح آبادی کا دورہ کیا۔انہوں نے اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو چیک کیا۔طلبا کی حاضری 90 فیصد پائی گئی۔سکول میں ڈسپلن، صفائی ستھرائی اور طلبا کی مینجمنٹ کے حوالے سے انتظامات بہتر نہ تھے ۔سکول انتظامیہ کی جانب سے غفلت برتنے پر سی ای او ایجوکیشن کو سخت ایکشن لینے کے لئے لیٹر لکھ دیا گیا۔