لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش کے زیراہتمام ایف ایم سی آزادی ڈے نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2019ء کا مین راؤنڈ شروع ہوگیا۔ پہلے روز انڈر13،انڈر15 اورانڈر19 میں 24 میچز کھیلے گئے ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم تھے ۔ انڈر 19 بوائز کے پہلے راؤنڈ میں ذیشان ملک (کے پی کے ) نے پنجاب کے ابوبکر خان کوہرادیا۔