پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی ۔گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم شکیل عرف ابوبکر ساکن قمبر خیل باڑہ ضلع خیبر کی ضمانت درخواست کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ دیگر ساتھی ملزم کے ساتھ ریگی کے علاقے میں موجود تھا جس کو پولیس نے گرفتار کیا اور تلاشی کرنے پر اْ س سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کردیا ملزم نے گرفتاری کے بعد ضمانت درخواست دی جس کو فاضل عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد خارج کردی واضح رہے کہ ملزم پر مبینہ طور پر آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے ۔