لاہور(نمائندہ خصوصی سے )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی نے سلیکٹیڈ حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں،دھرنوں کیلئے کنٹینر دینے والے کبھی افطاری سے اور کبھی اے پی سی سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔عظمیٰ زاہد بخاری نے صمصام بخاری کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ چور ،کٹھ پتلی ،سلیکٹیڈ اور مہرے کے الفاظ وعمران خان کی پہچان بن چکے ہیں۔کشکول بابا اور 40خوشامدیوں کے پاس قوم کو تسلیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہاکہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر بڑے بڑے دعوے کرنے والا اب محض اوبر ڈرائیور بن چکا ہے ۔کشکول بابا ایمنسٹی سکیم کے قائدے ایسے بتارہے ہیں جیسے میلے میں سال بعد جوس والی دکان لگائی ہے ۔عوام نے جعلی ایمنسٹی سکیم کو بری طرح مسترد کردیا ہے ۔نواز شریف کی ایمنسٹی سکیم پوری قوم کیلئے تھی یہ سکیم علیمہ باجی اور جہانگیرترین کیلئے ہے ۔