مسلم لیگ (ن) گزشتہ بیس سالوں سے وفاق میں حکومت سازی کا حصہ بننے کے باوجود پارٹی اجلاسوں کے لئے کوئی مناسب جگہ لینے میں ناکام رہی۔ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے اسلام آباد میں آل پار ٹیز کانفرنس کے لئے بھی مسلم لیگ ن کو متحدہ مجلس عمل کے قائد کی رہائش گاہ کا انتخاب کرنا پڑا۔اے پی سی میں پیپلزپارٹی شریک نہیں ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحماننے جمعرات کے روز آ صف زرداری سے تین مرتبہ رابطہ کیا جس میں انہوں نے زرداری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لئے خصوصی دعوت دی۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان زرداری کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے جمعرات کی رات تک بڑے پر اعتماد تھے تاہم جمعہ کی شام ایم ایم اے کے رہنما میاں اسلم کے گھر پر آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی شرکت سے انکاری ہو گئی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی شرکت نہیں کی تاہم سابق وزیر اور متحدہ کے رہنما فاروق ستار کانفرنس میں شرکت کے لئے اکیلے پہنچ گئے ۔ میڈیا کے سوال پر فاروق ستار نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میری پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے کیوں انکار کیا تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے شرکت کے لئے روکا نہیں ۔ زرداری، رابطہ