لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اے ٹی ایم مافیا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، ے اے ٹی ایم کے پاس وارداتیں کرنے اور ڈیٹا ہیک کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا، چند روز میں ہی پچاس سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔ذرا ئع کے مطابق لاہور میں ایک ایسا گروہ سرگرم ہے جو اے ٹی ایم میں کارڈ پھنسنے کے بعد شہریوں کی مدد کیلئے اندر آکر کارڈ کا ڈیٹا ہیک کرنا شروع دیتا ہے ، اے ٹی ایم پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزمان کی کارروائیاں دیکھی گئیں لیکن یہ گروہ تاحال قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ نہیں آیا۔نواب ٹاؤن میں بھی شہری کا کارڈ ہیک کر لیا گیا، اے ٹی ایم پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے ویڈیو بنا لی پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا لیکن ملزما ن گرفتار نہیں کئے جا سکے ،دوسری جانب گھر بیٹھے افراد کا بھی اے ٹی ایم کارڈ بھی ہیکنگ کے ذریعے آپریٹ کر لیا گیا۔ شہریوں کی جانب سے ایف آئی اے اور پولیس کو کارروائی کے لیے درخواستیں دی گئی ہیں۔