لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے کلب رجسٹریشن میں کھلاڑیوں کے متعلقہ معلومات اور دستاویزات کی فراہمی کے لئے ڈیڈ لائن میں 21 جون تک توسیع کردی ہے ، پی سی بی اعلامیہ کے مطابق عید تعطیلات اور لاک ڈاؤن کے باعث کلبز کے صدور کی درخواست پر ڈیڈ لائن میں توسیع کی گئی ہے ۔ تمام کلبز کے صدور کو ممبرشپ اور کھلاڑیوں کی کٹیگریز سے متعلق معلومات اور دستاویزات پی سی بی کو فراہم کرنی ہیں ۔ پی سی بی کی جانب سے درخواست گزار کامیاب کلبز کے صدور کو معلومات فراہمی کے لئے آن لائن لنک ای میل کیا جاچکا ہے ۔ ابتدائی طور پر تمام صدور کو اپنے کلب کے کھلاڑیوں اور ممبر شپ سے متعلق معلومات 20 مئی تک جمع کروانی تھی جس میں اب اکیس جون تک توسیع کی گئی ہے ۔