ممبئی(این این آئی)بھارت میں نرسگا طوفان ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی علاقے رائے گڑھ سے ٹکرا گیا جس سے تباہی ہوئی ہے ، 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق تیز ہوائوں کے باعث گھروں کی چھتیں اڑگئی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، جبکہ ریلوے اور فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیئے گئے ۔ریاست مہاراشٹرا کے ساحلی علاقے میں طوفان کے زیراثر طوفانی ہوائوں کے ساتھ تیز بارش ہورہی ہے جبکہ ممبئی کے علاوہ تھانے ، پال گھر، رائے گڑھ ، رتناگری اور سندھو گیری اضلاع میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا۔مہاراشٹرا اور گجرات میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی 43 ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں جبکہ ممبئی میں عوام کو 6 سے 7 گھنٹے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ریلوے نے ٹرینیں ری شیڈولڈ اور اسپیشل ٹرینوں کو ڈائی ورٹ کردیا ہے جب کہ ممبئی ایئرپورٹ پر آپریشن متاثر ہے ۔
بھارت:نرسگا طوفان سے تباہی، لاکھوں افرادمحفوظ مقام پر منتقل
جمعه 05 جون 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 05 جون 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں