لاہور( جنرل رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت، جام صادق، رانا انوار، رانا الطاف حسین، عبدالقیوم راہی، امتیاز طاہر، سعید نامدار، افضل کیانی ،رحمت اللہ قریشی، عابد ڈوگر ودیگر نے کہا ہے کہ لاکھوں طلباء کے ب فارم کا اندراج 30 نومبر تک ممکن نہیں کیوں کہ سکول میں داخل ان طلباء کے والدین نے تاحال ب فارم اساتذہ کو مہیا نہیں کر سکے اور نادرہ بھی اتنی بھاری تعداد میں ب فارم بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا ، وزیر اعلی پنجاب، وزیر تعلیم، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ ہے کہ وہ اساتذہ کو درپیش مسائل کا نوٹس لیں اور طلباء کے ب فارم اندراج کے لئے کم از کم چھ ماہ کا وقت دیا جائے ۔ نادراکوسکول سطح پر ب فارم بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔