لاہور(نامہ نگار خصوصی) ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل کی سماعت فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی۔ سیشن کورٹ نے ادکارہ اپیل پر سماعت کرتے ہوئے عتیق الرحمٰن کے وکلا کو بحث مکمل کرنے کا حکم دیدیااور سماعت ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے میرا کی اپیل پر سماعت کی ،دوران سماعت میرا کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کرلیے جبکہ عتیق الرحمان کے وکلا نے بھی دلائل دئیے جس پر عدالت نے عتیق الرحمان کے وکلا کو بحث مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔اداکارہ میرا نے درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ،عتیق الرحمٰن میرا شوہر نہیں، وہ جھوٹا ہے ۔عتیق نے میرے ساتھ شوٹنگ پر تصاویر بنائی اور انکو عدالت پیش کردیا جو حقائق پر مبنی نہیں ۔