لاہور(کلچرل رپورٹر)بھنگڑا سٹار گلوکار مظہرراہی کینیڈا میں دوماہ گزارنے کے بعد واپس وطن لوٹ آئے ،تفصیلات کے مطابق مظہرراہی گذشتہ دوماہ سے کینیڈا کے دورے پر گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے درجنوں میوزک شوزمیں پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نئے گانے ’’خاندانی نواب‘‘ کی ویڈیو بھی بنائی۔وطن واپسی پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے عید بھی کینیڈا میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ گزاری اور ان کی خوشیوں میں شریک رہا میرا عید سے قبل واپسی کا ارادہ تھا مگر میرے پرموٹرنے کینیڈا میں میری ڈیمانڈ اور مقبولیت دیکھتے ہوئے میرا قیام بڑھا دیا ۔