اسلام آباد(وقائع نگار،خصوصی نیوز رپورٹر،این این آئی) سینٹ قائمہ کمیٹی تجارت نے میڈان پاکستان جغرافیائی اشارے (رجسٹریشن اور تحفظ) بل کو متفقہ طور پرمنظور کرتے ہوئے ایوان کو ریفر کر دیا ہے ۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں جغرافیائی اشارے بل کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین آئی پی او نے بل کے اغراض و مقاصداور بل کی شق وائز روشنی ڈالی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ بین الاقوامی تجارتی قوانین کیلئے بل انتہائی ضروری ہے جسکے ذریعے کسی بھی ملک کی اپنی پیدا ہونے والی چیزوں کو قانون سازی کے ذریعے تحفظ ملتا ہے ۔ قائمہ کمیٹی نے 3 ترامیم کیساتھ بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ادھرسینٹ قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کو بتایاگیا کہ گریڈ 17سے 21تک 2548 سرکاری ملازمین پر بی آئی ایس پی سے رقم لینے کا الزام ہے ، کمیٹی نے پروگرام سے فائدہ لینے والے افسروں کے عہدے سمیت تمام تفصیلات طلب کرلیں۔سینیٹر عثمان کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری سوشل پروٹیکشن نے کہاکہ90 افسروں کے شناختی کارڈ غلطی سے شامل ہوئے ،150 کو ڈاکخانے کے ذریعے رقم دی گئی۔تحقیقات ہو رہی ہیں کہ کیا واقعی رقم انہی افسروں نے لی، 2080 افسروں نے انگوٹھا لگا کر رقم لی ۔ افسران کی فہرست تیار کر لی ،چیف سیکرٹریز کو متعلقہ افسروں کیخلاف کارروائی کا کہہ دیا، افسروں کے نام پبلک نہیں کئے جا سکتے ، نام میڈیا پر دینا یا افسروں کو بدنام کرنا مناسب نہیں۔کمیٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام خالی2067 پوسٹوں پر جلد از جلد بھرتی کرنیکی سفارش کردی۔دوسری جانب وزارت خارجہ نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 ارب 30 کروڑ 50 لاکھ مانگ لئے ۔ملک احسان اﷲ ٹوانہ کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس ہوا ۔ سپیشل سیکرٹری معظم خان نے کہاکہ دبئی ،عمان اور کابل میں قونصلیٹس کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 6 ارب تیس کروڑ درکار ہیں، کمیٹی ارکان نے منصوبوں کی مخالف کرتے ہوئے کہاکہ کفایت شعاری مہم متاثر ہوگی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری نے بتایاکہ چین میں508پاکستانی طلبا ہیں ،ابھی تک کسی کے متاثر ہونیکی خبر نہیں۔دوسری جانب چودھری سالک حسین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔
بی آئی ایس پی وظیفہ والے افسروں کے نام پبلک نہیں کئے جاسکتے :سیکرٹری سوشل پروٹیکشن
بدھ 29 جنوری 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 29 جنوری 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں