لاہور(پ ر )پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما میاں کامران سیف نے گورنر پنجاب کی طرف سے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی باقاعدہ منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے قیام کا مقصد پنجاب بھر کی عوام کو صاف و شفاف پانی کی فراہمی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے قیام سے پنجاب کی80فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ۔