واشنگٹن( ویب ڈیسک) شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی ہانا پی ایک فوڈ آرٹسٹ ہیں۔ انہیں بریڈ پر ڈیزائن بنانے میں خصوصی مہارت حاصل ہے ۔وہ روٹیوں پر بھی ڈیزائن بناتی ہیں پیسٹریوں کو بھی فن پاروں میں بدل دیتی ہیں۔ہانا کے باورچی خانے میں سامان میں ایک تیز دھار بلیڈ بھی شامل ہے ۔ وہ اسی بلیڈ سے ڈیزائننگ کا کام کرتی ہیں۔ اُن کے بنائے ہوئے چند حیرت انگیز فن پارے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں اور لوگ انکی مہارت پر انہیں خوب داد دے رہے ہیں ، ہانا پی کے مطابق انہیں بریڈ کے پورا ڈایزئن بنانا بہت اچھا لگتا ہے اور اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے جو لوگ بریڈ کھانا پسند نہیں کرتے ، وہ اس ڈایزائن کی وجہ سے خوشی خوشی کھا لیتے ہیں۔