لاہور(جنرل رپورٹر)چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے زیرحراست مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو صحت کے مسائل کی وجہ سے میڈیکل کور دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نیب لاہور نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے درخواست کی ہے کہ کوٹ لکھپت جیل والا میڈیکل کور نیب لاہور کے دفتر میں دیا جائے ، محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر پی آئی سی اور جناح ہسپتال کو ہدایت دے گا جس کے بعدجناح ہسپتال اور پی آئی سی کے ڈاکٹرز اور عملہ 15,15 دن کے لیے ڈیوٹی انجام دے گا۔