استنبول(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ مردوں کی اکثریت خواتین پر تشدد کرتی ہے ، ان تشدد کے باعث متعدد خواتین زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں، تاہم ایک خبر ترکی سے آئی ہے جہاں ترکی میں گھریلو تشدد کے باعث زندگی سے ہاتھ دھونے والی خواتین کی یاد میں بلڈنگ کی دیوار پر منفرد ڈسپلے رکھا گیا ۔ جس میں جوتوں کی دیوار بنائی گئی، دیوار پر جوتوں کے 440 جوڑے ان 440 خواتین کی یاد میں رکھے گئے جو 2018ء میں گھریلو تشدد کے باعث چل بسی تھیں۔یہ ڈسپلے ترک فنکار وحیت تونا کی جانب سے کیا گیا ۔