لاہور (خصوصی رپورٹ)امریکہ نے پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل اور پہلی سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو مبارکباد دی ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ ،یو ایس سنٹرل کمانڈ اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ایک محفوظ، مستحکم، خوشحال اور خود انحصار پاکستان کا اہم حصہ ہے ۔