لاہور (کلچرل رپورٹر) سوشل میڈیا پر بیٹے کی ہلاکت کی جھوٹی خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفقت چیمہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرا بیٹا تندرست اور سلامت ہے ،ساری زندگی کسی کا دل نہیں دکھایا، انہوں نے کہا کہ مجھے میرے بیٹے کی کارحادثے میں ہلاکت کی جھوٹی خبر دکھائی گئی،فوری طور پر بیٹے کو فون کیا، فون نہ اٹھانے پر دل اداس ہوا ، دوبارہ فون کیا تو بیٹے نے اٹھایا،آواز سن کر دل کو تسلی ہوئی۔