لاہور،پاکپتن(نمائندہ خصوصی سے ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)رواں برس عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے 778ویں سالانہ عرس کی تقریبات منعقد نہ کرنے ، عرس رسومات محدود پیمانے پر ادا کرنے اور بہشتی دروازہ پانچ یوم کی بجائے صرف دو یوم کے لئے علامتی طور پر کھولنے کا فیصلہ سامنے آ گیا، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد کی سربراہی میں اہم اجلاس بابا فرید کمپلیکس پاکپتن میں ہوا،جس میں ڈ ائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ،کمشنر ساہیوال ، آر پی او ساہیوال ، ڈی پی او پاکپتن، ایڈمنسٹریٹر اوقاف پاکپتن ضیائالمصطفی، منیجر پاکپتن، محکمہ صحت،اری گیشن،ہائی وے ،ٹریفک،ریلوے ،پی ٹی سی ایل کے نمائندگان بھی شریک ہوئے ، جس میں کورونا وائرس کے خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے سبب رواں برس778ویں سالانہ عرس تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ عرس تقریبات کے انعقاد کی بجائے محدود پیمانے پر رسومات ادا کی جائیں گی،، جس میں گدی نشین اور ان کے خاندان کے چیدہ چیدہ افراد، اوقاف انتظامیہ و دیگر اداروں کے ڈیوٹی پرموجود چند افراد شریک ہوسکیں،رواں برس بہشتی دروازہ پانچ یوم کی بجائے ،صرف دو یوم 5اور 6محرم الحرام کو علامتی طور پر دو سے اڑھائی گھنٹے کے لئے کھولا جائے گا، رواں برس محکمہ اوقاف عرس گرانٹ کی مد میں ایک پائی بھی جاری نہیں کرے گا۔