لاہور (سپورٹس رپورٹر)پھل بیچنے والے کرکٹ کوچ کی سْن لی گئی، پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز لاہورقلندرزکی انتظامیہ نے کوچ راناصادق کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مقبو ل فرنچائز لاہور قلندرز نے پی سی بی کے دو رجسٹرڈ کلبز اور بابر اعظم کے ایج گروپ کے کوچ رانا صادق کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ رانا صادق کے پھل کا ٹھیلا لگانے کی رپورٹ دو روز قبل میڈیا پر نشر کی گئی تھی۔لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے بتایا کہ کرکٹ کوچ کو پھلوں کا ٹھیلا لگاتے ہو ئے دیکھ کر دکھ ہوا۔