لاہور،قصور (سٹاف رپورٹر،ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قصور اظہر حیات نے ایک سرکاری حکم نامے کے ذریعے قصور کے معروف صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے 262ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں آج مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے بابا بلھے شاہ کے عرس کے دوسرے روز بھی اچانک مزار پرگئے اور وہاں پر سکیورٹی اور لنگر کی فراہمی اور دیگر ا نتظامات کی چیکنگ کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بابا بلھے شاہ کے 262ویں عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف نے 3.53لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی تاکہ پہلے کی نسبت بہتر انتظامات عمل میں لائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگان اسلام کی بنیادی تعلیمات کا مقصد امن ،رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہے ۔