لاہور( سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورۂ انگلینڈ کو تاریخی دورہ قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے لاہور سے مانچسٹر روانگی سے قبل ایک پیغام شیئر کیا ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم نے سرفراز احمد، شان مسعود اور امام الحق کے ہمراہ سیلفی بھی شیئر کی اور فینز سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔