لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فادر دے پر ٹوئٹر پیغام میں اپنے والد کی جانب سے رہنمائی اور حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ بابر اعظم نے اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ مجھے میچوں میں لے کر گئے اور کڑی دھوپ میں کھڑے ہو کر مشاہدہ کرتے تھے ۔ بابر اعظم نے اپنی کامیابیوں کا سہرا والد کے سر سجاتے ہوئے لکھا کہ یہ والد ہی کی محنت ہے کہ انہوں نے مجھے حوصلے اور صبر سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ہمت دی۔انہوں نے لکھا کہ والد صاحب نے گھڑی کی مرمت کے چھوٹے سے کاروبار سے ناصرف ہماری ذمہ داریاں پوری کیں بلکہ ہم میں اپنی اقدار، خواب اور روایات کو بھی منتقل کیا۔