اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹربابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جس میں حکومت نے پارلیمنٹ کا اجلاس اور قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک بیان میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا حکومت نے ایک بار پھر پارلیمنٹ کااجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری صدر کو ارسال ہو گی۔اجلاس 5جون کوشام چار بجے طلب کیا جائیگا۔اپوزیشن سے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے ۔پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین میراتھن اجلاس ہو گا۔ اجلاس5جون سے 13اگست تک جاری رہے گا۔بابر اعوان نے کہا اسی دوران بجٹ آئے گا اور قانون سازی ہو گی۔اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔اجلاس صرف دن ہی نہیں کام پورا کرنے کیلئے بھی بلایا جا رہا ہے ۔نظام میں کسی قسم کے آئینی خلا یا کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔