لاہور(وقائع نگار) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کشمیری وکیل اور سماجی کارکن بابر قادری کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر قادری کو انڈین اسٹیبلشمنٹ اور فوج کے ایما پر کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی گئی، بابر قادری نے لائرز کلب کشمیر کے فورم سے اجتماعی قبروں، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے کیسز سمیت پانچ ہزار سے زائد ضرورت مندوں کی قانونی معاونت کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی اور بابر قادری جیسی نوجوان قیادت کی تلاش میں ہے ۔