لندن( سپورٹس ڈیسک )سابق قومی کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کو سیکھنا ہوگا کہ میچ کیسے فنش کرتے ہیں ، بابراعظم میں تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت ہے لیکن انہیں یہ بات بھی سیکھنا چاہئے کہ پہلے بیٹنگ یا ہدف کے تعاقب میں انہیں اپنی اننگز اور میچ کیسے فنش کرنا ہے ۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میں بھی ویرات کوہلی کی طرح مشکل ترین حالات میں ڈٹ کر کھیلنے کا وصف ہونا چاہئے کیونکہ وہ بھارتی کپتان کو اپنا آئیدیل بیٹسمین قرار دیتے ہیں۔بابراعظم کوہلی کی طرح سنگل لینا سیکھیں، شاٹس سلیکشن سیکھیں ۔عبد الرزاق نے کہا کہ نیوزی لینڈ ساتھ میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ یہ وننگ ٹیم ہے ،اس لئے اس کو نہ چھیڑا جائے ، ایسا کرنے سے کھلاڑیوں میں اعتماد کم ہوجاتاہے ۔ محمدیوسف نے کہاکہ لارڈز جیسی وکٹ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی مل گئی تو پاکستان میچ جیت جائے گا ، یہ وکٹ بیٹنگ کیلئے بڑی سازگار ہے ۔ ہمارا بیٹنگ کا مسئلہ ہے ، ہم باؤلنگ کی وجہ سے میچ جیت رہے ہیں۔