لاہور( سپورٹس ڈیسک )قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع آگیا ہے - 25 سالہ بابر اعظم اب تک اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں 36 میچز میں50.17 کی اوسط سے 1405رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 12 نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز 127.49 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں، اگر بابر اعظم بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے 2 میچز میں 95 رنز سکور کرنے میں کامیاب رہے تو وہ بھارتی کپتان ویرت کوہلی کا کم ترین ٹی ٹونٹی اننگز میں 1500رنز سکور کرنے کا ریکارڈ توڑ دیں گے ، ویرات کوہلی نے 39 ٹی ٹونٹی اننگز میں 1500 رنز مکمل کیے تھے ۔