ایودھیا (نیٹ نیوز )بھارتی ریاست اتر پردیش میں مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے نام سے منسوب تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 27 برسبیت گئے ۔ ایودھیا اور فیض آباد میں اس موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ اور کسی بھی متوقع خراب صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے ،واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کو شہید کردیا تھا جس کے بعد فسادات میں مسلمانوں کے گھر جلائے گئے اور ہزاروں مسلمان جان سے گئے ۔