باجوڑ( نمائندہ 92نیوز) باجوڑ میں 2 بم دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو سکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی علاقہ درہ میں پہلا بم دھماکہ اُس وقت ہوا جب سکیورٹی اہلکار سرچ آپریشن میں مصروف تھے ،دوسرا دھماکہ بھی اسی علاقہ میں جائے وقوعہ سے چند گز کے فاصلے پر ہوا جس میں باجوڑ پولیس کا اہلکار واقف اللہ شہید ہوگیا،زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خارمنتقل کردیاگیا۔ شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ سول کالونی خار میں ادا کی گئی اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کے میت کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ،کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل سلمان خالد، سرکاری حکام ، لیویز اہلکاروں اور شہید ہونیوالے اہلکاروں کے ورثاء سمیت عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔