لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسیاں سمجھ سے باہر ہیں اور سمجھ نہیں میں آرہا کہ وہ کرنا کیا چاہتے ہیں کیونکہ ایک سیریز میں شائقین کرکٹ اور میڈیا کی جانب سے تنقید کیا ہو ئی بورڈ نے اپنے ہی کیے ہوئے فیصلوں کو تبدیل کر دیا،مصباح الحق کے ساتھ بھی جلد سرفراز احمد والا معاملہ ہو گا۔ ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے کہا کہ پہلے سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہا ر کیا جاتا ہے اور انہیں تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا جاتا ہے لیکن سیریز کی تنقید پر سب کچھ تبدیل کرد یا جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے مصباح الحق کو بھی با اختیار کیا ہے لیکن ایک شخص کو بہت زیادہ اختیارات دیں گے تو پھر جب بہت زیادہ تنقید ہو گی تو فیصلے اسی تیزی سے تبدیل ہوں گے ۔' میں سمجھتا ہوں کہ مصباح الحق کے ساتھ جلد ہی سرفراز احمد والا معاملہ ہو گا۔عاقب جاوید نے سرفراز کو اگلے برس ورلڈکپ تک پاکستان کا کپتان بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کو ورلڈ نمبر ون ٹیم بنایا ، اس کے علاوہ سرفراز احمد سے کیا توقع کیا جا سکتی ہے ۔