پشاور(92نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن حواس باختہ ہو چکے ہیں ان کو کچھ سمجھ نہیںآ رہا کہ وہ کیا کریں۔ ان کا دماغی توازن متاثر ہوا ہے ان کو ایک اچھے سائیکاٹرسٹ کی ضرورت ہے ، سڑکیں بند کرنے سے عوام کو تکلیف ہوگی۔اپنے ویڈیو پیغام میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپنی شکست کا بدلہ پورے پاکستان سے لینا چاہتے ہیں، انہیں کسی اور نے نہیں انکے اپنے حلقے کے عوام نے مسترد کیا ہے ۔ فضل الرحمن کے پاس حکومت کے خلاف احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔