لاہور (اپنے رپورٹر سے ) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت بادامی باغ سبزی منڈی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ، ایس ڈی او واسا اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بادامی باغ سبزی منڈی میں نئے سیوریج نظام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سبزی منڈی بادامی باغ میں نئے سیوریج نظام کو لگانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ۔ سبزی منڈی بادامی باغ میں نئے سیوریج نظام لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈی سی عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ پرانے سیوریج نظام کو ختم کرا کر نئے سیوریج نظام کو لگایا جائے گا۔ سیکرٹری مارکیٹ سبزی منڈی نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبزی منڈی بادامی باغ میں نئے سیوریج نظام کو لگانے کیلئے 9 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس پراجیکٹ کو 6 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ سبزی منڈی بادامی باغ میں بہتر سیوریج نظام نہ ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سبزی منڈی بادامی باغ میں بارشی پانی کھڑا ہو جاتا ہے ۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے سبزی منڈی بادامی باغ میں سبزی منڈی بادامی باغ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور ایس ڈی او واسا کو سیوریج کے نظام کے معاملات کو دیکھنے کی ہدایت بھی کی۔ ڈی سی نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں تمام تر انتظامات کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔