لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) لاہور میں گزشتہ روز موسم جزوی ابر آلود رہا ، دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی ، لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو رات گئے تک جاری رہا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج پیر کے روز کوئٹہ ، مالاکنڈ، ہزارہ، ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈویژن ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، لاہور ، سرگودھا ، فیصل آبا د، مردان ، پشاور، کوھاٹ ، بنوں ،ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ، لاہور میں اتوار کے روز کم سے کم درجہ حرارت 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 26 فروری تک بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی ، ملک کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے ۔