دوحہ (سپورٹس ڈیسک) آئی بی ایس ایف 6 ریڈ ورلڈ کپ کے پہلے دن پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی کیوئسٹ کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ انٹرنیشنل ریفری نوید کپاڈیہ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے بابر مسیح نے بھارت کے اشپریت سنگھ چڈھا کو 5-0 فریمز سے شکست دے دی۔ بابر مسیح کی جیت کا فریم سکور ان کے حق میں 32-27، 30-23، 55-6، 57-7 اور 56-9 رہا۔ بابر مسیح کا مقابلہ آج ترکی کے اینس بقیرچی سے ہوگا۔ پاکستان کے حارث طاہر نے لبنان کے حسین الاوتی کو دو کے مقابلے میں 5 فریمز سے ہرایا۔ حارث طاہر کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 37-9، 45-8، 29-2، 31-35، 59-0، 41-8 اور 32-21 رہا۔