لاہور ( سپورٹس ڈیسک) بابر اعظم کی جانب سے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیے جانے کی افواہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی خبروں کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان پاکستان سپر لیگ 5 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے ۔ تاہم اس حوالے سے نہ کراچی کنگز اور نہ ہی لاہور قلندرز کے حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے ۔