پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک )فرانس کے ایک نیوز چینل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مزید 45ہزار فوج تعینات کر سکتا ہے تاکہ اپنی گرفت مزید مضبوط کر سکے ۔ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور وہ مزاحمت کیلئے تیار ہیں۔ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے یہاں قبضہ کررکھا ہے ،ہم نئے بھارتی قانون کو نہیں مانتے ،ہم بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کشمیر سے نکل جائے ۔