نئی دہلی (این این آئی) مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں اقلیتوں کا وجود بھی اب اونچی ذات والوں کو کھٹکنے لگا۔ رکن اسمبلی ہونے کے باوجود دلت رہنما کو کرناٹک کے مندر میں گھسنے نہیں دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کیمطابق رکن پارلیمنٹ اے نارائن سوامی کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ دلت ہیں اور یہی وجہ تھی کہ کرناٹک کے گاؤں چتردرگ کے مندر میں ان کی انٹری نہیں ہونے دی۔ اونچی ذات کے ہندوؤں نے گھیراؤ کرلیا اور رکن اسمبلی کو دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا گیا کہ وہ چونکہ دلت ہیں اسی لیے اس مندر میں گھسنے کا سوچنا بھی نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نارائن سوامی کو دلتوں نے ووٹ دے کر اسمبلی پہنچایا تھا اور یہی بات اونچی ذات کے ہندوؤں کے تن بدن میں آگ لگا رہی ہے ۔