میلبورن (سپورٹس ڈیسک) بارڈر گاوسکر سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے زیر کرکے سیریز 1-1 سے برابر کرلی، یہ رواں سال بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی اور واحد کامیابی ہے جس کا سہرا مین آف دی میچ اسٹینڈ ان کپتان اجنکیا رہانے کے سر جاتا ہے ۔ فروری میں نیوزی لینڈ سے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو 2-0 کی عبرتناک شکست ہوئی تھی بعد ازاں کورونا وائرس نے کرکٹ کی دنیا کو بھی اندھیرے میں دھکیل دیا تھا۔