پشاور(وقائع نگار) عالمی فورم پر بھارت کو شکست کے بعد پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں انڈیاکومات دے دی، مالدیپ میں منعقدہ سارک انڈر21بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار سارک انڈر 21بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں گولڈ مڈل جیت لیا ہے ، پاکستان کی جانب سے قاری محمد عدنان اور راجہ محمد ذوالقرنین نے انڈیا کے سرتھ دنا اور سائے چرن کو مات دی، قاری محمد عدنان کا تعلق پشاور جبکہ راجہ محمد ذوالقرنین کا لاہور سے ہے ، مالدیپ میں منعقد ہونے والے اس چیمپئن شپ میں 8ممالک نے حصہ لیا تھا، فائنل جیتنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے سجدہ شکر ادا کیا ، کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد روزنامہ 92نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت پوری قوم کی جیت ہے اور انشاء اللہ آئندہ میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔