اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آجکل بھارت کی لیڈر شپ فاشسٹ بن چکی ہے ،مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحد کی رپورٹ ہی بھارت کیخلاف چارج شیٹ ہے ۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ بھارت پر تجارتی پابندیاں لگانے کے لئے یہ رپورٹس ہی کافی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ ثالثی کررہے ہیں مودی کو دنیا کی زبان سمجھ نہیں آرہی۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا الزام لگانے والا انڈیا آج خود دہشت گردی کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی کوششیں امن کے لئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جارحیت کے لئے نہیں کھڑا ، ہم امن کی بات کرتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ مودی کو پاکستانی کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت کیوں دی؟ ۔فواد چودھری نے کہاکہ مودی کو پاکستانی کی فضائی حدود سے گررنے سے متعلق علم نہیں۔انہوں نے کہاکہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر جنرل باجوہ کی مدت ملازت میں توسیع خوش آئند ہے ۔اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں دامے ، درمے ، سخنے ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مددگار ہو اور اس طویل جدوجہد کی اب تکمیل ہو۔