نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کورونا ویکسین لگوالی ہے جبکہ کورونا ویکسین کے دوسرے ٹیکے لگانے کی مہم کا بھی آغاز ہوگیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا جس کے دوران 45 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو ٹیکے لگائے جائینگے جبکہ جن افراد کو پہلا ٹیکہ لگ چکا ہے انہیں دوسرا اور آخری ٹیکہ بھی لگایا جا رہا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوا لیا ، ویکسی نیشن مہم میں طبی عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت بائیوٹیک کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی جبکہ ان کو دوسرا ٹیکہ 28 ویں دن لگایا جائیگا۔بھارت میں اس وقت 20 کروڑ سے زائد افراد کو مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔ ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ بھارت میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین بھی مقامی سطح پر تیار کی جارہی ہیں۔