بارسلونا(نیٹ نیوز)ہسپانوی شہر بارسلونا میں گزشتہ روز مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں رونما ہوئیں جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے 128مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کاتالونیا کے علیحدگی پسند گزشتہ پانچ روز سے اپنے 9 کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق سیاہ ماسک پہنے سینکڑوں مظاہرین نے شہر کی سڑکیں بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ کوڑے کرکٹ کو آگ لگائی اور پولیس پر انڈے پھینکے اور پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ ان پرتشدد واقعات میں ایک 128 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ درجنوں مظاہرین زخمی ہوئے ۔ ہسپانوی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق دو سو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔