ملتان (سٹاف رپورٹر) حالیہ بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا ہے وہیں فصلوں اور باغات پر بھی اچھے اثرات مرتب کئے ہیں - زرعی ماہرین کے مطابق بارش سے کپاس کی فصل نہ صرف دھل گئی ہے بلکہ اسے فضائی نائٹروجن بھی مل گئی ہے - پانی کی کمی دور ہونے سے کپاس کی بڑھوتری بھی بڑھ جائے گی - تاہم بارش کا پانی 24 سے 48 گھنٹے تک کپاس کی فصل میں کھڑا رہنے کی صورت میں فصل مرجھا کر سوکھ جاتی ہے اس لئے کسان کپاس کی فصل میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں ۔