لاہور(خبر نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے نے بارہ سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کر ا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ شیخوپورہ کے علاقہ تھانہ صدر محلہ معراج میں بارہ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ۔ اس اہم معاملے میں پنجاب حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے ۔