گجرات(نیٹ نیوز)بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے علاقے سورت میں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھ گیا، واقعے میں 15 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ۔یہ تمام مزدور راجستھان کے ضلع بنسوارہ کے رہائشی تھے اور دن بھر کے کام کاج کے بعد فٹ پاتھ پر ہی سو رہے تھے ۔ گجرات کے ضلع سورت کی پولیس آفیسر اوشا رادا کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک بچی، 8 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں جبکہ حادثے میں 6 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ۔ حادثے میں ٹرک دوسری جانب سے آنے والے گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے بھی ٹکرایا۔ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ سی ایم جدیجا نے بتایا کہ ڈمپر ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک سے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھ گیا۔