لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار میوزک کمپوزر ارباز خان کا نیا سونگ’’منڈا لاہور دا‘‘ آج سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا جس کو گلوکار ارباز نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے وہ اس سے قبل اپنے کئی ویڈیو سونگ ریلیز کرچکے ہیں جن میں ’’شیشہ‘‘اور مہران گڈی‘‘ کو میوزک حلقوں اور سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی حاصل ہوچکی ہے ۔ گلوکار ارباز خان نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ میوزک ویڈیو کی طرح یہ نیا سونگ کو بھی شائقین بہت پسند کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور رائٹرمیوزک پروڈیوسر گلوکار ابرار الحق، شازیہ منظور، نصیبو لال،اور انٹرنیشنل شہرت یافتہ گلوکار بھومیہ کیلئے سونگ پرڈیوس کرچکا ہوں۔